اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیڈا کے ماہر اقتصادیات ،مصنف واٹاوا یونیورسٹی کے پروفیسر ’’مائیکل کسوڈوسکائی ‘‘نےمقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ جوہری تنازعے کی صورت میں کرہ ارض سے انسانوں کا وجود ختم ہوجائےگا کیونکہ ایٹمی تباہی کوئی سائنس فکشن نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اورہمیں اس لئے دنیا کے اہم ترین مسائل و تنازعات کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عراق پر جھوٹی انٹلی جنس کی بنیاد پر اس ملک پر جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کےوحشیانہ جرائم کی جنگی کاروائی کے نتیجے میں اس ملک میں دسیوں لاکھ افراد کی جانیں زیاں ہوئی اورپورا خطہ تشدد کی لپیٹ میں آگیا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف اپنی معاندانہ اورجارحانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے اوربنا کسی ثبوت کے امریکہ پونگ یانگ پر میزائل جوہری تجربہ کرنے کی دھمکی دیتا رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ شمالی کوریا پر جوہری حملہ کرتا ہے تو اس کے نتائج کتنے بھیانگ ہونگے ہمارے تصور سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورشمالی کوریا کے درمیان جنگ میں کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا اورکرہ ارض سے بنی نوع انسان کا نام ونشان ہمیشہ کیلئے مٹ جائےگا۔
امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے شمالی کوریا کی سمندری حدود میں امریکی بحری جہاز بھجواتے ہوئے حکم جاری کیا ہےکہ شمالی کوریا میزائل کا تجربہ کریں تو اس پر حملہ کردیا جائے جبکہ شمالی کوریا نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کو اس کا بھرپور جواب دینے اوراسے راکھ میں بدلنے کی دھمکی دی ہے۔
قابل ذکر ہےکہ امریکہ اورشمالی کوریا کے درمیان جاری کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے صیہونی نواز ٹرمپ کے تازہ حکم نامے نے جلتی پر تیل چھڑکتے ہوئے علاقے کی صورتحال کو مزیدگھمبیر بنادیا صورتحال کی سنگینی نے امریکہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اورباہم مشورے جاری ہیں چین نے اپنی فوج جزیرہ نما کوریا سے ملنے والے سرحد پر تعینات کردی جبکہ روس نے بھی ملک کی سطح پر میزائل نصب کرنے کے بعد اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا اورامریکی ریاست الاسکا سے ملنے والی سرحدوں پر پوزیشنیں سنبھالنے کا حکم جاری کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲